ڈاکٹر رُوتھ فاؤ کی تین آخری خواہشات کیا تھیں؟

پاکستان کی مدر ٹریزا ڈاکٹر روتھ فاؤں کو آج پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔جنازے کی تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔
ڈاکٹر روتھ فاؤ نے مرنے سے قبل اپنی 3آخری خواہشات کا اظہار کیا تھا کہ:
1۔انہیں علاج معالجے کے دوران وینٹی لیٹر پر نہ ڈالا جائے۔
2۔ انکی میت کو پہلے انکے لیپریسی سینٹر میں لے جایا جائے۔
3۔انکی تدفین سرخ رنگ کے کفن میں کی جائے۔
رُوتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرکس کیتھیڈرل صدر کراچی میں ادا کی گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔