وزیرآباد میں توہین مذہب کے الزام میں ایک مسیحی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واقعہ وزیرآباد کے ایک قریبی دیہات میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ آصف مسیح کو مبینہ طور پر توہین مذہب پر گرفتار کیا گیا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔مقامی پولیس افسر اصغر علی نے بتایا کہ واقعہ 12 اگست کی رات کو پیش آیا۔پولیس کو ایک درخواست موصول ہوئی کہ ایک مسیحی نوجوان مزار کے باہر توہین مذہب کررہا ہے۔
اس کیس کے تحقیقاتی افسر پرویز اقبال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جب پولیس ملزم کو گرفتار کرکے پولیس چوکی لے گئی تو 200 کے قریب افراد جمع ہوگئے اور ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ملزم کو خفیہ طور پر وزیرآباد میں قائم پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد