فضائیہ میڈیکل کالج کوڈاکٹر روتھ فاؤ کے نام سے منسوب کردیا گیا

کراچی میں زیر تعمیر فضائیہ کے میڈیکل کالج کو ڈاکٹر روتھ فاؤ کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ ترجمان پی اے ایف کے مطابق ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس بارے میں احکامات جاری کردئیے ہیں۔ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر روتھ فاؤکی انسانیت کے لئے بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا اس عظیم شخصیت کا جذبہ ایثار اور خدمت خلق اس درسگاہ سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے لیے مشعل راہ ثابت ہو گا۔