پاکستان کرسچین پارٹی کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کااعلان

لاہور پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی نے این اے حلقہ 120کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کر دیا اور اس حلقے کی تمام مسیحی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جان ومال کے تحفظ کے لئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں ۔ پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین جوزف فرانسس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے میں مسیحی برادری کے 23ہزار ووٹ ہیں جو ہمیشہ مسائل سے دوچار ہیں ان کو اس حلقے میں کسی قسم کا تحفظ نہیں ہے۔
(آگاہی نیوز)