بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والا ڈس ایبلڈ مسیحی کرکٹر عارف رچرڈ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے کراچی کی سڑکوں پر خاکروبی پر مجبور ہے۔عارف رچرڈ ڈس ایبلڈ پاکستانی ٹیم کا اوپنر بیٹسمین ہے جس نے انگلینڈ میں کھیلے جانے فائیو اسٹار ٹیم کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے ایشاء کپ میں بھی اپنی بیٹنگ کے عمدہ جوہر دکھائے تھے جس پر ماہرین نے ان کی ٹیکنیک کی تعریف کی تھی۔ دوسری جانب یہی کرکٹر کراچی کی گلیوں میں خاک چھان رہا ہے اور کچرا ٹرالی ہاتھ میں لئے اپنے کنبے کی کفالت کے لئے محنت مشقت کررہا ہے۔ عارف رچرڈ کا کہنا ہے کہ اسکو انگلینڈ کی کامیابی کی خوشی تو یاد رہتی ہے لیکن جب وہ کراچی کی سڑکوں پر صفائی کرتا ہے تو یہ بات اس کا دل پر ملال بنادیتی ہے۔اس نے کہا کہ وہ اب تک کوئی باقاعدہ ملازمت حاصل نہیں کرسکا اور اس کی روز کی دیہاڑی 150 روپے بنتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ نہ تو پاکستان اسپورٹس بورڈ نہ ہی کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتا حضرات نے اس کو کوئی مالی تعاون یا نوکری کی پیش کش نہیں کی ہے۔ڈس ایبلڈ کرکٹرز میں نمایاں نام و مقام کے حامل اس مسیحی کرکٹر کی یہ رواداد انتہائی پریشان کن ہے جس نے اس کو مایوسی کے عالم میں دھکیل رکھا ہے۔ عارف رچرڈ کا کہنا ہے کہ معاشی تنگ دستی اور پریشانی کی وجہ سے وہ اپنے کھیل پر توجہ نہیں دے پارہا ہے۔اس نے وفاقی وزیر صوبائی رابطہ و کھیل ریاض پیرزادہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کو سرکاری ملازمت دلوائیں۔اس نے سندھ کی صوبائی حکومت اور مئیر کراچی سے بھی ذاتی توجہ کرتے ہوئے اس کو سرکاری ملازمت دینے کی اپیل کی ہے۔
ہمیں فالو کریں

تازہ ترین
- پوپ فرانسس سے اسرائیلی اور فسطینی خاندانوں کی ملاقاتیں
- راولپنڈی: امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ کا ہنگامی دورہ
- بھارتی ریاست منی پور کے مسیحی قبائل کا خودمختار حکومت قائم کرنے کا اعلان
- پوپ فرانسس کی ایک بار پھر اسرائیل اور فلسطین جنگ ختم کرنے کی اپیل
- میانوالی ائیر بیس حملے میں شہید ہونیوالے مسیحی افسر انیل یوسف کی تدفین
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد