کوئٹہ (سوشل میڈیا ڈیسک) کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر واقع چرچ پر نامعلوم مسلح افراددستی بم سے حملہ کر کے فرار ہو گئے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گاسپل فیتھ انٹرنیشنل چرچ میں ہفتہ وار دعائیہ میٹنگ کا اختتام ہوا تو عبادت میں آئے ہوئے لوگوں کے جانے کے تھوڑی دیر بعد اچانک ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔
چرچ میں موجود پاسٹر اولیور ضیاء کے خاندان اور لوگوں نے جب باہر نکل کر دیکھا تو چرچ کے گیٹ اور دیوار پر بال بیرنگ کے نشانات تھے۔دھماکے سے پاس کھڑی ایک وین کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔ خوش قسمتی سے اس وقت عبادت کے بعد چرچ میں رہ جانے والے لوگوں میں سے قریب کوئی بھی اس مقام پر موجود نہیں تھااس لیے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر مسیحیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مسیحی نوجوانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تاہم مسیحی بزرگوں نے بڑھتے ہوئے اشتعال کو بروقت روکا۔مذہبی،سیاسی اورسماجی رہ نماؤں نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد