اسلام آباد جی سیون میں مسیحی برادری کی طرف سے ایک کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی و دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد بھر کی مسیحی برادری اپنے اہل خانہ سمیت چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں 25اکتوبر کو شعبہ صفائی کی نجکاری کے خلاف آبپارہ چوک میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری ہمارامان ہے ہم کسی صورت شعبہ صفائی کی نجکاری کو قبول نہیں کریں گے۔یہ مسیحی برادری اور انکے غر یب خاندانوں کا معاشی قتل ہے۔موجودہ انتظامیہ ملازمین سے روزگار چھیننے کی کوشش کر رہی ہے ایسے اقدامات قبول نہیں کئے جا ئیں گے۔ (آگاہی نیوز)

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد