امریکی شہر لاس ویگس میں ایک شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً پانچ بج کر تیس منٹ پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیکٹر لیموز فلورس نامی شہری اپنی عبادت کیلئے صبح چرچ کے باہر پہنچے تو اچانک ان پر گولی چلا دی گئی۔ گولی کی آواز سنتے ہی چرچ میں موجود کمیونٹی کے دیگر ممبرز باہر بھاگے تو آنجہانی 45 سالہ ہیکٹر فلورنس زخمی حالت میں گاڑی کے قریب گرے ہوئے تھے جبکہ ان سے کچھ دور ہی وہ بائبل بھی موجود تھی جسے وہ اپنے ساتھ چرچ عبادت کیلئے لایا کرتے تھے۔
موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ کچھ دیر بعد ہی پولیس اور امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی ہیکٹر فلورنس کی جان بچانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم نے فلورنس کو سینے میں گولی ماری اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفتیش میں دیکھا جا رہا ہے کہ ہیکٹر فلورنس کے قتل کا واقعہ راہزنی کی کوشش میں ہوا یا انھیں باقاعدہ پلاننگ کے تحت ہلاک کیا گیا۔
خیال رہے کہ امریکی شہر شکاگو میں رواں سال اگست میں دو شہریوں کو اس وقت گولیاں مار دی گئی تھیں جب وہ اتوار کے روز چرچ میں عبادت کیلئے آ رہے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ہی تینیسی شہر کے ایک چرچ سے عبادت کیلئے نکلنے والے افراد پر بھی گولیاں برسا دی گئی تھیں۔ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے تھے۔

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد