راولپنڈی کے علاقے ناظم آباد پنڈورہ میں میسحیوں کو ان کی عبادت سے روکنے کیلئے دھمکیاں دی گئیں لیکن جب اس سے بات نہیں بنی تو ان کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی گئی ہے۔ 13 افراد پر مشتمل اس مسلم گروپ کی جانب سے پولیس کو درج کروائی گئی درخواست میں چرچ کے پادری پاسٹر پطرس سلامت کو نامزد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ علاقے میں چرچ کی موجودگی سے ہماری روزمرہ زندگی میں خلل پیدا ہو رہا ہے، اس لیے اسے فوری طور پر علاقے سے ہٹانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پطرس سلامت اور دیگر مسیحیوں نے مل کر فلاڈلفیا پنٹاکوسٹل کے نام سے ایک غیر قانونی چرچ قائم کر رکھا ہے۔ مسیحی افراد ہفتہ میں تین دن یہاں اونچی آواز میں ڈیک لگا کر اپنی مذہبی رسومات سرانجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے اہل محلہ کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) نے اس درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں پاسٹر پطرس سلامت کا کہنا تھا کہ فلاڈلفیا پنٹاکوسٹل چرچ رجسٹرڈ ہے جس کا قیام 19 سال قبل عمل میں لایا گیا تھا اور یہ زمین ان کے والد نے خریدی تھی۔ ملکی آئین کے مطابق انھیں آزادی سے اپنی عبادت کرنے اور چرچ بنانے کی اجازت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر اتوار کو چرچ میں عبادت کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس کیلئے پولیس کی جانب سے بھی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔
پاسٹر پطرس سلامت کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل جب اتوار کے روز چرچ میں عبادت کا آغاز ہوا تو علاقے کے مسلمان بندوقوں کے ساتھ یہاں آ دھمکے اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ اس موقع پر چرچ انتظامیہ نے وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے علاقے کے معززین کے ساتھ مل کر معاملہ رفع دفع کرایا۔ تاہم انھیں مسلمان افراد نے اعلیٰ پولیس حکام کو بھی چرچ ہٹانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ (کرسچن ٹائمز)

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد