کیپٹن صفدر کے خلاف چیئرمین کرسچین نیشنل پارٹی کےدعویٰ پرفیصلہ محفوظ

لاہور کی مقامی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف اندراج مقدمہ کے دعویٰ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہےجو 25اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ یہ دعویٰ پاکستان کرسچین نیشنل پارٹی کے چیئرمین جوزف فرانسس کی طرف سے کیا گیا ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ انہوں نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے مسیحیوں کو نشانہ بنایا تھا جس سے مسیحیوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ اس ملک کے مسیحی کیپٹن (ر) صفدر سے زیادہ محب وطن ہیں۔ عدالت نے اس سلسلے میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔