جبری مذہب تبدیلی قائداعظم کے اصولوں کے منافی ہے :عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جبری مذہب کی تبدیلی قائداعظم کے اصولوں کے منافی ہے۔ کراچی میں دیوالی کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب میں کسی قسم کا جبر نہیں اور نہ ہی کسی کو مذہب تبدیل کرانے کا اختیار حاصل ہے۔سندھ حکومت ہندو برادری کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے اور جبری تبدیلی مذہب کی روک تھام کے لئے اقدامات کرئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے قائداعظم کی تعلیمات مشعل راہ ہیں جو مسلمان اور ہندو اتحاد کے سفیرسمجھے جاتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناح نے ایک مقصد کیلئے پاکستان بنایا تھا جہاں تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی گئی تھی چنانچہ قائد اعظم کے پاکستان میں کسی مذہبی اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک ہو یہ ممکن نہیں۔