ڈاکٹر روتھ فاؤ کی یاد میں یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد کابینہ اجلاس میں سسٹر ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کے یاد گاری سکے کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔یہ یادگاری سکے محدود تعداد میں جاری کئے جائیں گے۔کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک سکے جاری کرنے کے لئے اقدامات کرئے گا۔ متعلقہ ادارے اس پر کام شروع کریں گے اور حتمی منظوری کے لئے تین مختلف اقسام کے سکے تیار کرکے حکومت کو بھجوائے جائیں گے جن میں ایک کا چناؤ کرکے اس کی منظوری دی جائے گی۔