پاپائے اعظم فرانسس کا ویٹی کن میں سگریٹ پر پابندی کا حکم

پوپ فرانسس نے خرابی صحت کے پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے ویٹی کن میں سگریٹ پر پابندی کا حکم دیدیاہے۔ویٹی کن میں سگریٹ سے سالانہ 10 لاکھ یورو منافع حاصل ہوتا تھا جس کی پروا نہ کی گئی اور ویٹی کن ملازمین کیلئے سگریٹ پر پابندی کا حکم دیدیا گیا۔ پاپائے اعظم فرانسس نے سگریٹ کی فروخت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا حکم دیاہے۔میڈیا کے مطابق پاپائے اعظم کی جانب سے یہ فیصلہ صحت خرابی کے پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جو صحت کی خرابی کا باعث بنے۔دوسری جانب اس فیصلہ پر عمل درآمد کے باعث ویٹی کن کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی سے سالانہ حاصل ہونے والے 10 ملین یورو کے حاصل ہونےوالے منافع سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ویٹی کن نے بیان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا حوالہ بھی شامل کیا ہے جس کے مطابق سگریٹ نوشی سالانہ 70 لاکھ جانیں نگل جاتی ہے۔