مینارٹیز یونٹی کونسل کا اقلیتی نشستوں کے اضافے کے لئے احتجاج

پاکستان مینارٹیز یونٹی کونسل کے زیر اہتمام سلیکشن نہیں الیکشن کے تحت گوجرانوالہ پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی صدر زاہد نذیر بھٹی نے کی۔ احتجاجی ریلی میں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے اقلیتی نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔
زاہد نذیر بھٹی اور ناصر ولیم گل نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی قومی ،صوبائی اسمبلیوں کی اقلیتی نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔ قومی اور صوبائی اقلیتی نشستوں کی حلقہ بندیاں کی جائیں اور اقلیتوں کو اپنے حقیقی نمائندوں کے چناؤ کیلئے دوہرے ووٹ کا حق دیا جائے۔اس موقع پر وحید گل ، ڈاکٹر بی سیموئل،پاسٹر سلامت صادق،ایلڈر نثار بھٹی،یعقوب لال بھی موجود تھے۔