پشاور: اقلیتوں کے منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی

پشاورکی ضلعی حکومت نے 38 لاکھ روپے کی لاگت سے اقلیتی برادری کےلئے آٹھ منصوبوں کی منظوری دیدی ۔ ضلعی حکومت گرجا گھروں میں کار پارکنگ اور سکولوں میں مرمت کے ساتھ ہسپتالوں میں وارڈ اور فارمیسی بھی تعمیر کریگی ۔
مالی سال 17-2016 ء کے فنڈ میں تحریک انصاف کے اقلیتی ارکان کے فنڈ ز سے جن آٹھ منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں الزبتھ ہائی سکول ڈبگری میں برآمدے ‘ واش رومز ‘ کمروں اور دروازوں کی مرمت ‘ سینٹ مائیکل سکول میں اضافی کلاسز کی تعمیر ‘ کوہاٹی سکول کی مرمت ‘ سینٹ میتھیو تہکال کی مرمت ‘ سینٹ جانز چرچ صدر میں مرمت ‘ کار پارکنگ ‘ سالویشن چرچ کی مرمت ‘ مشن ہسپتال میں فارمیسی اور وارڈ کی تعمیر ‘ چراغ آباد سینٹ جانز سکول کی مرمت شامل ہے ۔