یوحناآباد کیس کےبیان قلمبند کرنیوالے 3 جوڈیشل مجسٹریٹ طلب

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت میں یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالتی کارروائی کے دوران سانحے کی ایف آئی آر درج کرنے کے دونوں گواہوں پر تمام ملزموں کے وکلا نے جرح مکمل کر لی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کرنے والے 3 جوڈیشل مجسٹریٹس عمران شیخ ، ظفر اقبال اور مظفر شہزاد کو طلب کر لیا ہے۔