نیب کی کامران مائیکل کے خلاف انکوائری مکمل،ریفرنس دائر کیا جائگا

نیب کراچی نے سابق وفاقی وزیربرائے بندرگاہیں و جہازرانی سینیٹرکامران مائیکل کے خلاف کرپشن کیس میں ایک اور انکوائری مکمل کرلی ہے۔نیب کراچی نے انکوائری مکمل ہونے پر ان کے خلاف ایک اور کیس دائر کرنے کی شفارش کردی ہے۔کیس دائرکرنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین نیب کی زیرصدرات منعقد ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سینیٹرکامران مائیکل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ہاؤسنگ اسکیم میں انہوں نے مبینہ طورپر 11 کروڑ کی کرپشن کی جس کے دستاویزی ثبوت نیب کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔ کامران مائیکل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹس کی غیر قانونی فروخت سے 11 کروڑ روپے حاصل کیے تھے۔
کامران مائیکل پر رشوت کی رقم سے اپنے بھائی کے نام پر مختلف جائیدادیں بھی خریدنے کا الزام ہے۔