لندن: کرسمس کی آمد میں ایک مہینے کا وقت رہ گیاہے۔ اسی سلسلے میں دنیا بھر میں مسیحی برادری کی تیاریاں بھی زور و شور سےشروع ہوگئی ہیں۔ برطانیہ کے شاہی محل وِنڈسرکاسل میں گزشتہ روز ایک انتہائی دلکش کرسمس ٹری سجایا گیا جو 20فٹ اونچا ہے ۔نہایت خوبصورتی سے سجائے گئے اس دلکش کرسمس ٹری پرملکہ کے کراؤن کے سنہری ماڈلز بھی لٹکائے گئے ہیں جبکہ سنہری قمقے اورسجاوٹ کی دیگر اشیاء اس درخت کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر ہی ہیں۔صرف یہی نہیں اسکے علاوہ اسٹیٹ ڈائننگ ہال کو بھی سجا دیا گیا اور تھیم سنہری رکھی گئی ہے جس میں ڈائننگ ٹیبل پر سجی کراکری بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے جس میں سنہری پلیٹیں گلاس اور ڈشیزسمیت گلدان نظروں کو خیرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد