پاکستان نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات سہراتے ہوئے شاندار اعلان کر دیا

پاکستان پوسٹ نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی بے شمار خدمات کے پیش نظر ان کی وفات پر ایک یادگاری ٹکٹ کا اجراء کیا ہےتفصیلات کے مطابق اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 8روپے مقرر کی گئی ہے، اس کا ڈیزائن نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی، کراچی نے تیارکیا،یہ ٹکٹ پاکستان پوسٹ کے تمام جی پی اوز اور تمام فلیٹلک بیوروز میں 3دسمبر کو فروخت کیلئے موجود ہو گا۔

پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی جرمن ڈاکٹر روتھ فاؤ کو کراچی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔پاکستان کی مدر ٹریسا’ ڈاکٹر روتھ فاؤ گذشتہ ہفتے دس اگست کی رات کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔آخری رسومات میں صدر پاکستان ممنون حسین، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور گورنر سندھ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس دوران ڈاکٹر روتھ کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ مسلح افواج کے اہلکار ڈاکٹر روتھ کے جسدِ خاکی کو کراچی کے علاقے صدر میں واقع سینٹ پیٹرک چرچ میں لے کر داخل ہوئے جبکہ ان کا تابوت پاکستانی پرچم میں لپٹا ہوا تھا۔واضح رہے کہ آخری رسومات کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے تینوں مسلح افواج کے اہلکاروں نے ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں۔ڈاکٹر روتھ فاؤ کی پیدائش نو ستمبر 1929 کو جرمنی میں ہوئی تھی جہاں وہ عالمی جنگ کی وحشیتیں دیکھ کر بڑی ہوئی تھیں۔1961 میں وہ جنوبی انڈیا گئیں جہاں انھوں نے جذام کے مریضوں کی دیکھ بحال کی تربیت حاصل کی جس کے بعد وہ واپس کراچی آئیں۔ یہاں انھوں نے جذام کو کنٹرول کرنے کا پروگرام شروع کیا۔