صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ محلہ الٰہی آباد میں سود کی رقم ادا نہ کرنے کے تنازعہ پر چھ سالہ مسیحی بچی مائرہ کے قتل کے ملزم اجمل چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ صوبائی وزیرمقتول بچی کے گھر گئے اور اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قتل کی اس واردات کا فوری نوٹس لے کر پولیس کو ہدایت کی تھی کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے بچی کے والد کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب ان کی بھرپور سرپرستی کرے گی اور اس مقدمہ میں پوری قانونی معاونت فراہم کریں گے۔مقدمے کے لئے سرکاری وکیل مہیا کیا جائے گا۔انہوں نے ملزم کو گرفتار کرنے پر متعلقہ پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔