پاکستان کے شماریات کے منسٹر و مسیحی سینیٹر کامران مائیکل کی رہائیشگاہ پر 5دسمبرکو ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا،جس میں 15دسمبر2017کو لاہور کے ایوانِ اقبال میں منعقد ہونے والی کرسمس میگا فیملی ایونٹ کی تقریب سے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ و ایم پی ایز سمیت پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیئر ارکان نے شرکت کی۔ایوانِ اقبال میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں شرکین میں قیمتی تحائف تقسیم کیئے جائیں گے۔ اس تقریب میں صرف انہی افراد کو داخلی اجازت دی جائے گی جن کے پاس انٹری کارڈز ہوں گے،جس کے متعلق مزید تفصیلات جلد فراہم کرد جائیں گی۔
