اورنج ٹرین لاھور کیس پر سپریم کورٹ محفوظ فیصلہ کل سنائے گا

سپریم کورٹ اورنج ٹرین کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے تعمیر روکنے کے حکم کے خلاف پنجاب حکومت نے اپیلیں دائر کی تھیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے 17 اپریل کواورنج ٹرین کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو منصوبے کے 11 تاریخی مقامات بشمول ایک قدیمی گرجا گھر سے متصل تعمیرات روکنے کا حکم دیا تھا۔ پنجاب حکومت نے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔ محفوظ فیصلہ 7 ماہ اور 21 روز کے بعد سنایا جائے گا۔