کرسمس پر سکیورٹی انتظامات کیلئے ریسکیو و سکیورٹی اداروں کی مشق

کرسمس پر سیکورٹی انتظامات کے لئے مسیحی گاؤں ینگسن آباد میں ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے شہری اداروں کی جانب سے مشق کی گئی۔مشق میں سول ڈیفینس،بم ڈسپوزل اسکواڈ،ریسکیو1122،سی ٹی ڈی،محکمہ پولیس،ایلیٹ فورس، محکمہ صحت،فائربریگیڈ اوردیگرمحکموں نے حصہ لیا موک اس فرضی مشق میں ایک عمارت میں آگ لگائی گئی اورامدادی کارروائیاں انجام دی گئیں۔