کرسمس پر گوجرانوالہ ڈویژن کے گرجا گھروں کیلئے سکیورٹی پلان تیار

کرسمس پر امن برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔گوجرانوالہ ڈویژن کے 783چرچز میں کرسمس کی عبادات ادا کی جائیں گی۔قومی رضا کاروں سمیت سات ہزار سکیورٹی اہلکار چرچز ، مسیحی بستیوں اور تفریح گاہوں پر تعینات کئے جائیں گے۔سکیورٹی پلان کے مطابق 8 چرچز کو اے کیٹیگری،212چرچز کو بی کیٹیگری اور563چرچز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔کرسمس کے سلسلہ میں783چرچزمیں 1016افسران سمیت 4592 جوان، 1839قومی رضا کار اور150سپیشل پولیس کے جوان فرائض سرانجام دیں گے۔

ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ چرچ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھیں ان کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کے بارے میں مشاورت کریں۔کرسمس بازاروں اور مارکیٹوں میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کریں گی۔حکام کی طرف سے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی اس سلسلے میں پولیس سے تعاون کریں۔دوسری طرف کرسمس میں دو ہفتے رہ جا نے کے بعد مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔خواتین اوربچوں نے نئےملبوسات کی تیا ری اوردیگراشیاء کی خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کرنا شرو ع کر دیاجبکہ گر جا گھروں کی صفائی کاآغازبھی کر دیا گیا ہے۔گرجا گھرو ں کی سجاوٹ کے لئے رنگا رنگ لا ئٹس ،بر قی قمقمے اورپھول لگا ئے جارہے ہیں اورگرجا گھروں کے اندر کرسمس ٹری کی تیاری اور ڈیکوریشن آخری مر حلے میں ہے۔