بین الاقوامی

سماجی خدمات پر مدرٹریسا میموریل ایوارڈ پریانکا چوپڑا کے نام

ممتاز بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں “مدرٹریسا میموریل ایوارڈ” سے نواز دیا گیا۔ پریانکا سماجی خدمات میں بھی مصروف عمل رہتی ہیں اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔ پریانکا چوپڑا چند ماہ قبل اردن میں مسلمان شامی پناہ گزین بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے باعث بھی توجہ کا مرکز رہی تھیں۔ پریانکا کو دیگر سماجی خدمات اور شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کرنے کے اعتراف میں مدرٹریسا میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ان کی عدم موجودگی پران کی والدہ مدھو چوپڑا نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

ایوارڈ وصول کرتے وقت مدھو چوپڑا کا کہنا تھا بحیثیت ماں انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے۔پریانکا بہت رحم دل ہے اور بچپن میں وہ مدرٹریسا سے بہت زیادہ متاثر تھی۔اس کی خواہش ہے کہ وہ مدر ٹریسا کی طرح لوگوں کی خدمت کرئے۔ مجھے یقین ہے پریانکا یہ ایوارڈ حاصل کر کے بہت شکر گزار ہو گی۔مدھو چوپڑا نے کہا کہ ان کی بیٹی دعا مانگتی ہے کہ خدا اس کو مدر ٹریسا جیسا کام کرنے کا جذبہ دے اور وہ اس کام کو جاری رکھ سکے۔

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں