ڈاکٹرروتھ فاؤ کی رہائش گاہ کو میوزیم کادرجہ دے دیا گیا

دُختران قلب مریم جماعت کی رکن اور ماری ایڈیلیڈ سینٹر کی بانی سسٹر روتھ فاؤ کی رہائش گاہ واقع مریم منزل ماری ایڈیلیڈ سینٹر کو جرمن قونصل خانے کے تعاون سے میوزیم کادرجہ دے دیا گیا ہے۔ میوزیم میں سسٹر روتھ فاؤ کے زیز استعمال اشیاء کے علاوہ ان کو ملنے والے ملکی و غیر ملکی ایوارڈ بھی رکھے گئے ہیں۔

ان اشیاء میں ان کے زیر استعمال ٹائپ رائٹر،فون، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔میوزیم کے لیے ڈاکٹرروتھ فاؤ کی زیرِاستعمال اشیاء کو اکٹھا کرنے والے محمد اقبال کہتے ہیں کہ دن رات ایک کر کے میوزیم بنایا گیا ہے۔ عالمی یوم جذام کے دن اس میوزیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔پہلے روزلیپروسی سینٹر میں زیرِ علاج مریضوں نے بھی میوزیم دیکھا۔میوزیم دیکھنے آنے والے شہریوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔