ترک صدر اور خاتونِ اول کی پوپ فرانسس سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز ویٹی کن میں پاپائے اعظم فرانسس سے ملاقات کی، جو ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ اس سے قبل صدرِ ترکی کے لیے آپوستول پیلس میں ایک سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صدر اردوان اور ان کی اہلیہ کا استقبال سینٹ داماسو گیٹ پر گورنر کارڈنیل جیوج گینسوین نے کیا۔ترک صدر نے مہمان نوازی پر پاپائے اعظم فرانسس کا شکریہ ادا کیا۔ پاپائے اعظم نے بھی صدر طیب اردوان کا ان کے ملک کا دورہ کرنے پر اپنی ممنونیت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ترک صدر کی آمد کیخلاف اٹلی میں مظاہرے ہوئے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے دو مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے ویڈیو فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔