توہین رسالت قانون کے غلط استعمال پر سزا تجویز کی جائے

اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ انھوں نے محکمۂ قانون کو ہدایت جاری کی ہے کہ قانون توہین رسالت کے غلط استعمال کی سزا تجویز کی جائے۔قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ یہ بد قسمتی ہے کہ اس قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے جس کی وجہ معاشرے میں جزباتیت کا پیدا ہونا ہے۔ نصاب اورمیڈیا میں جذباتی میلانات کو کم کرنے کی کوشش ہونی چاہیے جبکہ قانونی طور اس کی مثالی سزا ہونی چاہیے۔لیکن اس قانون میں تبدیلی کے حوالے سے انھوں نے کہا یہ قومی اور جذباتی منظرنامے کا حصہ بن گیا ہے۔اس میں تبدیلی کی صورت میں ردعمل کے لیے حکومت بھی تیار نہیں لیکن تمام تحفظات اس کے غلط استعمال کے حوالے سے ہیں۔ (س،م)