بین الاقوامی

افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پرحملہ پاسبان سیمت 6 افراد جاں بحق

افریقی ملک برکینا فاسو میں گرجا گھر پرحملے میں پاسٹراوراس کے دو بیٹوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چرچ پرفائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز دوران اتوار کی عبادت پیش آیا۔ برکینا فاسو کے صوبے صوم کے دارالخلافہ ڈجیبو کے چھوٹے سے علاقے سلگجی میں واقع پروٹسٹنٹ چرچ میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبادت جاری تھی اور اس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے آتے ہی پہلے ہوائی فائرنگ کی جس سے بھگڈر مچ گئی۔اس کے بعد انہوں نے اندر داخل ہوکر فائرنگ کی۔حملے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا۔حملہ آوروں کے ساتھی جو گیٹ پر موجود تھے انہوں نے باہر نکلنے والوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔کاروائی کے بعد حملہ آور پڑوسی ملک مالی کی سرحد کی جانب فرار ہوگئے۔پولیس نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے پاسٹر اور اس کے دو بیٹوں کو نشانہ بنایا اور بظاہر یہ دشمنی کا واقعہ لگتا ہے لیکن ہم تحقیقات کریں گے۔ادھردیگر افراد کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک شدت پسند تنظیم انصارالاسلام سے وابستہ لوگوں نے کیا ہے تاہم تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Source
Agahi

مزید خبریں

One Comment

شیئر کریں
Close