حکومت پنجابِ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے منیارٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے 11 اضلاع کی مسیحی آبادیوں میں 95 تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے مجموعی طور پر مختص شدہ 28 کروڑ 80 لاکھ روپے میں سے نصف فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
گزشتہ روز سیکشن آفیسر پلاننگ رانا محمد فیصل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سرگودھا کی 32 سکیموں کے لئے 3 کروڑ 11 لاکھ 28 ہزار روپے مختص شدہ فنڈز میں سے 1 کروڑ 53 لاکھ روپے ضلعی حکومت کے اکاﺅنٹ میں منتقل کئے اور ڈپٹی کمشنرز کو ان کا شفاف استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔