کینیڈا: پاکستان میں توہینِ مذہب کے غلط استعمال کیخلاف اور ساجد مسیح کی رہائی کیلئے مظاہرہ

کینیڈا میں مقیم مسیحیوں نے پاکستان میں توہینِ مذہب کے غلط استعمال کیخلاف اور اسی قانون ک بھینٹ چڑھے نوجوان ساجد مسیح کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پاکستان میں توہینِ مذہب قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور وہاں رہنے والی مسیحی کمیونٹی کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ روکتے ہوئے انھیں یکساں حقوق فراہم کیے جائیں۔ احتجاج میں شریک کینیڈین افراد کا کہنا تھا کہ مذہبی شدت پسندی کے نام پر پاکستان میں اقلیتوں خصوصاً مسیحیوں کا قتل بند کیا جائے۔

اس مظاہرے کا اہتمام کینیڈا میں مقیم مسیحی کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں کینیڈین کرسچن ایسوسی ایشن، کینیڈین ملٹی کلچرل کیئر گروپ، پاکستان کرسچن ٹائمز، ایوینجلیکل ایشین چرچ، کارنر سٹون ایشین چرچ، یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن، آل پیپلز چرچ کینیڈا، ڈی ای ایس پی کینیڈا، ریفوجی فار ریفیوجی اور ریڈ شال سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔