وزیراعلیٰ سندھ نے گڈ فرائیڈے کے روز امتحانات ملتوی کر دئیے

کراچی (آگاہی نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڈ فرائیڈے کے روز ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کرکے دوبارہ شیڈیول بنانے کی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کو مسیحیوں کا (Good Friday) کا دن ہے، لہٰذہ مسیحی طلبہ کا امتحانات دینا ممکن نہیں۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاک جمعہ کے روز ہونے والے پرچہ کا دوبارہ شیڈیول بناکر مجھے رپورٹ کریں۔