ممتاز مسیحی گلوکار اے نیئر کو ستارہ قائد اعظم کا سرکاری اعزاز دیا جائے گا

ممتاز مسیحی گلوکار اے نیئر کو بعداز مرگ ملک کے بڑے سرکاری اعزاز ”ستارہ قائد اعظم“ سے نوازا جائے گا۔ ان کو یہ اعزاز 23 مارچ 2018 کو ایوان صدر میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔اے نیئر کی وفات کے بعد ملنے والا یہ اعزاز ان کے خاندان کا کوئی رکن صدر مملکت ممنون حسین سے وصول کرئے گا۔آرتھر نیئر نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لئے کئی ایک مقبول گانے گائے جن سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور ان کو ایک منفرد شناخت ملی۔

ان کے مخصوص انداز کی وجہ سے فلم کے پلے بیک سنگر کے طور پر گوایا جاتا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے متعدد مذہبی گیت اور زبور بھی گائے جو آج بھی بے حد پسند کئے جاتے ہیں۔اے نیئر کا انتقال 11 نومبر 2016 خ س کو لاہور میں ہوا۔انہوں نے کینسر جیسے موذی مرض سے طویل جنگ لڑی۔پاکستانی فلمی تاریخ میں وہ ایک یاد گار ہیں جن کو سنہری حروف میں یاد کیا جاتا ہے۔