پاکستانی کاتھولک بشپ صاحبان کی پاپائے اعظم فرانسس سے ملاقات

پاکستانی کاتھولک بشپ صاحبان نے 15 مارچ 2018 کو پاپائے اعظم سے خصوصی ملاقات کی۔ اس سے قبل انہوں نے پاپائے اعظم کے ساتھ مل اقدس یوخرست کی قربانی ادا کی۔ بشپ صاحبان ان دنوں روم میں اد لیمنا وزٹ کے لیے ہیں جو کے عموماً ہر 5 سال کے بعد ہوتا ہے۔ اس ملاقات کے دوران بشپ صاحبان نے پاپائے اعظم کو ملکی حالات سے آگاہ کیا اور انہیں اپنی پاسبانی سرگرمیاں کے بارے معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بشپ صاحبان نے پاپائے اعظم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کو ملک میں ہونے والے انتخابات اور نئی حکومت بن جانے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ملاقات کے اختتام پر بشپ صاحبان نے پاپائے اعظم کو ہاتھ سے بنا ہوا قالین دیا۔ پاپائے اعظم یہ جان کے حیران ہوئے کہ اس نفس کام کے لیے 6 ماہ سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ بعد ازاں پاپائے اعظم نے ہر ایک بشپ سے انفرادی ملاقات کی اور یادگاری تحائف پیش کیے۔