مسیحی ہوں،انجیل کی جھوٹی یا سچی قسم نہیں کھاﺅں گا؛خلیل طاہر سندھو

پنجاب اسمبلی میں معمول کے اجلاس کے دوران محمود الرشید اپوزیشن لیڈر نے سوال اُٹھایا کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پنجاب میں میرٹ کے بغیر نوکریاں بانٹ رہے ہیں۔جس پر صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے رانا ثناءاللہ کی عدم موجودگی میںکہا کہ میرٹ کے بغیر کسی کو نوکریاں نہیں مل رہیں۔ اسی دوران میاں عبدالرشید سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ آپ انجیل کی قسم کھائیں کہ نوکریاں میرٹ پر مل رہی ہیں۔خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ میں مسیحی ہوںاور کوئی بھی مسیحی انجیل کی جھوٹی یا سچی قسم نہیں کھاتا۔

پنجاب میں تمام محکموں پر میرٹ یقینی ہے۔ خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں 79سب انسپکٹر اور مختلف عہدوں پر درجنوں مسیحی اپنی قابلیت کے بل بوتے پر اقلیتی کوٹہ اور میرٹ پر فائز ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اقلیتوں کا کوٹہ 2فیصد ہے اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہورہا جبکہ وہاں بھی کوٹہ 5فیصد ہونا چاہئے۔