نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا سے ملاقات

نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن نے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقعہ پر اقلیتوں کو در پیش مسائل کے حوالہ سے مختلف موضوع زیربحث آئے۔وفد نے ڈپٹی اسپیکر کی توجہ مسیحی شادیوں سے متعلق قانون سازی کی جانب مبذول کروائی۔سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ وہ ان اور پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلہ میں کام کرتے رہے ہیں۔انہوں نے اقلیتوں سے متعلق قانون سازی میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلوایا۔

وفد میں شامل کرشن شرما نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر نے ہماری گذارشات کو توجہ سے سنا اور ہمارئے اصولی مئوقف کی تائید کی۔وزیر سندھ کے سابق معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے صوبائی سیکریٹر اطلاعات و نشریات انتھونی نوید سہوترا نے بتایا کہ مسیحیوں کی شادیوں کو قانون کے دائرے میں لانے اور ان کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں قانون سازی بڑی اہمیت کی حامل اور وقت کی ضرورت ہے۔وفد کی رکن پشپاکماری نے بتایا کہ ہم نے دوران ملاقات خاص نقاط پر ڈپٹی اسپیکر سے بات کی جس پر ان کا ردعمل بڑا مثبت اور تعاون سے بھرپور تھا جس سے ہماری بڑی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔