کوئٹہ عیسیٰ نگری کے مسیحیوں پر حملہ،ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

کوئٹہ میں عیسیٰ نگری کے علاقہ میں عبادت کے بعد گرجا گھر سے باہر نکلنے والے مسیحیوں پر حملہ کی ذمہ داری بین الاقوامی دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کرلی ہے۔اپنے ایک بیان میں تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی شام کوئٹہ میں عیسیٰ نگری پر حملہ انھوں نے کیا جس کے نتیجے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جدید موبائیل ایپ ”ٹیلیگرام“ پر جاری کیے گئے پیغام میں دولت اسلامیہ نے کوئٹہ میں ہونے والے دو اور حالیہ حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کی ہے۔پیغام میں پاکستان اور افغانستان میں کاروائیاں کرنے والی دولت اسلامیہ خراسان نے ٹیلیگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘خلافت کے سپاہیوں نے کوئٹہ میں مسیحیوں کے گرجا پر حملہ کیا ہے۔