وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے عیسیٰ نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند شر پسند عناصر صوبے کا امن و امان تباہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ انسانوں کو قتل کررہے ہیں اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسیحی برادری کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو بھی ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد