صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو ،گزشتہ دنوں مجرم رضوان گجر کے ہاتھوں تیزاب پھینکنے سے جاں بحق ہوجانے والی مسیحی لڑکی عاصمہ یعقوب کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے اہلِ خانہ سے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور یقین دلایا کے گرفتار مجرم رضوان گجر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرورثاءکے لیے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عاصمہ بیٹی نے اپنے آخری بیان میں مجرم رضوان کے متعلق نشاندہی کی تھی جو کہ گرفتار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا جس کے تمام اخراجات ان کی وزار ت اُٹھائے گی۔ انہوں نے آخر میں پاکستان مسیحی اتحاد اور تمام مسیحی میڈیا کا شکریہ ادا کیا جو اس معاملہ کو منظرِ عام پر لے کرآئے۔