چین میں گرجاگھروں پرسے صلیب ہٹا کر قومی جھنڈے لہرانے کا حکم

چینی حکام کی جانب سے گرجاگھروں پر سے صلیبیں ہٹاکر چینی پرچم لہرانے کا حکم جاری کردیا گیاہے،مزید ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ گرجاگھر چینی صدر شی جن پنگ کی تصاویر بھی آویزاں کریں۔ کیمونسٹ گورنمنٹ گرجاگھروں پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں۔ چین کی گورنمنٹ کی جانب سے بچوں کو بھی گرجاگھروں میں جانے سے منع کردیا گیا ہے ،مقامی افراد کی جانب سے ان قوانین پر عمل نہ کیئے جانے پر گورنمنٹ کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کو ملنے والی امدا ختم کردی جائے گی۔