حکومت پنجاب اقلیتوں کے لئے قبرستان وشمشان گھاٹ تعمیر کرئے گی

حکومت پنجاب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے حکومتی اسکیم برایے تعمیر جدید وماڈل شہر خاموشاں کےسلسلہ میں جلد اقلیتوں کے لئے بھی قبرستان اور شمشان گھاٹ تعمیر کئے جائیں گے۔صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کو بھی جدید خطوط پر استوار قبرستان تعمیر کرکے دیں گے۔ان قبرستانوں میں تجہیز و تکفین کے سارے انتظامات موجود ہوں گے۔قبرستان میں موجود قبور کا کمپیوٹرائزڈ حساب کتاب رکھا جائے گا۔جدید سہولیات سے آراستہ میت گاڑی بھی 24 گھنٹے دستیاب ہوگی جو میت کو گھر سے قبرستان مفت منتقل کرئے گی۔مردے کو غسل دینے کے لئے کشادہ جگہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تدفین میں کسی وجہ سے تاخیز کی وجہ سے میت کا سرد خانہ میں رکھا جاسکے گا۔اسی طرح شمشان گھاٹ میں بھی سب سہولیات فراہم کیا جائیں گی۔