تھائی لینڈ میں پاکستانی مسیحیوں کی حالت قابل رحم

حال ہی میں ایک آن لائن نجی خبر رساں ادارے نے اپنی شائع کردہ رپورٹ میں شائع کیا کہ تھائی لینڈ میں پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کی حالت زار ہے جس پر شدید تحفظات ہیں. وزیٹر پاسٹر عمران نے بجائے ہوٹل میں رہنے کے اپنا وقت ان پناہ گزینوں کے درمیان گزارا اور ان کے حالات کے حوالے سے اپنے شدید دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں لوگ انتہائ مخدوش حالات میں رہنے پر مجبور ہیں۔ بہت سے خاندان اپنے کم سن بچوں سمیت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اور جیل میں بھی اگر ایک سیل میں پچاس لوگوں کی گنجائیش ہے تو وہاں تین سو لوگ ٹھوس دیئے گئے ہیں۔ جس سے ان میں جلد کی اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ پریشان رہتے ہیں کہ کہیں وہ بیمار نہ ہو جائیں کیوں ان کے پاس کھانے کو کچھ نہی ہے تو دوا کہاں سے خریدیں گے۔ کئ لوگ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں مگر کوئ علاج دستیاب نہی ہے۔ وزیٹر پاسٹر عمران نے بہت سے خاندانوں کی اپنے طور پر مدد بھی کی ہے۔