تحریک انصاف کے رہ نما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 کراچی شرقی سے امیدوار علی زیدی نے آرچ بشپ کارڈینل جوزف کوٹس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔علی زیدی نے ان کو کارڈینل کے عہدہ پر سرفرازی کی مبارکباد پیش کی۔ علی زیدی نے کارڈینل جوزف کوٹس کو اپنی جاری انتخابی مہم کے بارے میں بھی بتایا جس پر کارڈینل نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر علی زیدی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ٹیلی فون پرکارڈینل جوزف کوٹس کی بات کروائی۔عمران خان نے ان کو کارڈینل بننے پر مبارکباد دی۔خیال رہے کہ علی زیدی جس حلقہ سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اس میں اکثریتی مسیحی آبادی والے علاقے محمودآباد،اعظم بستی،اخترکالونی،منظورکالونی،ڈیفینس ویواورکراچی ایڈمن سوسائٹی و پی ای سی ایچ سوسائٹی کے علاقے شامل ہیں۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد