اسرائیلی وزیر اعظم اور سعودی عرب کے ولی عہد خفیہ ملاقات

اسرائیل کے روزنامہ ماریو Maariv میں شائع شدہ خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے اردن میں خفیہ ملاقات کی۔ نیتان یاہو اور سلمان کے درمیان اردن کے دارالحکومت عمان کے شاہی پیلس میں ملاقات ہوئی۔مذاکرات ، وائٹ ہاوس کے مشیر اوّل جیرڈ کشنر اور امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے سفیر جیسن گرین بلاٹ کے گذشتہ ہفتے دورہ عمان کے دوران کئے گئے۔خبر کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا۔خبر میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں تاہم یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان خفیہ رابطہ موجود ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے امریکہ میں ‘دی اٹلانٹک ‘ جریدے کے لئے اپنے انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی زمین کا مالک بننے کا حق حاصل ہے لیکن امن سمجھوتے کا طے پانا ضروری ہے۔