برطانوی شہزادہ ولیم کا سانحہ کر ائسٹ چرچ پر اظہار تعزیت کیلئے مسجد کا دورہ

برطانوی شہزادہ ولیم نے نیوزی لینڈ کے دورہ میں کہا کہ انتہا پسندی کو شکست دی جانی چاہیے، ہمیں دنیا میں امن کے لئے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہوگا ۔انہوں نے یہ بات نیوزی لینڈ کے دورہ کے دوران سانحہ کر ائسٹ چرچ پر اظہار تعزیت کے لئے مسجد النور میں نمازیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند سوچ نے عبادت کے لئے آئے ہوئے معصوم افراد کا قتل عام کیا جس پر پوری عالمی برادری سوگوار ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن بھی شہزادہ ولیم کے ہمراہ تھیں قبل ازیں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ شہزادہ ولیم برطانوی ملکہ ایلزبتھ کی جانب سے اظہار تعزیت کے لئے نیوزی لینڈ آئے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک دہشت گردی کے حملے میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں 50 افراد جابحق ہوئے.