پنجاب حکومت کا اقلیتوں کیلئے ماڈل و یلیج بنانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ اقلیتی اموراس منصوبہ پر ابتدائی کام شروع کررہا ہے جس کے تحت اقلیتوں کے لئے ماڈل ولیج بنائے جائیں گے۔اس منصوبہ کے تحت مختلف بڑے شہروں کے گردونواح میں اقلیتی عوام کیلئے ماڈل و یلیج بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اس کے علاوہ ہندوؤں،مسیحیوں اورسکھ برادری کی مذہبی عمارات،عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش پرکثیررقوم خرچ ہونگی۔ذرائع کے مطابق جیلوں میں قید غیرمسلموں کو ان کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنےکی آزادی ہو گی۔ان اقدامات کا مقصد بیرونی دنیا پر یہ واضح کرنا ہے کہ حکومت اقلیتوں کا خیال رکھ رہی ہے۔حکومت کی جانب سے اٹھاجانے والے اقدامات سے پاکستان کا روشن چہرہ دکھایا جانا مقصود ہے۔