پشاور:پہلا مسیحی سنوکر ٹورنامنٹ شہروز نے جیت لیا

شہروز نے بیسٹ آف فائیو فائنل میں جاریدن کودو کے مقابلے میں تین میچوں سے شکست دیکر پہلا مسیحی سنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا، ٹورنامنٹ ایک ہفتے جاری رہا جس میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
سیمی فائنل میں شہروز نے موسیٰ کو بیسٹ آف تھری میں دو ایک سے اور جاریدن نے سمیر کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ چیئرمین مینارٹی سپورٹس ،یوتھ اینڈ کلچر عطرت نذیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ایم پی اے روی کمار کی جانب سے یقین دلایا کہ نوجونوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔