قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیرس چرچ میں آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس کے تاریخی نوٹر ڈیم کتھیڈرل میں خوفناک آتشزدگی پر پوری دنیا کو دکھ ہوا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوٹر ڈیم گرجا گھر کئی صدیوں تک مسیحیوں کیلئے ایک مقدس عبادت گاہ رہا ہے، ہماری دلی ہمدردیاں فرانس اور مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔
The catastrophic fire at the Notre-Dame has saddened the entire global community. Notre-Dame is a sacred place of worship for the Christians & belongs to a shared global heritage. Our hearts go out to France & the Christian community across the world.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 16, 2019