سینیٹر رحمان ملک کا سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے منگل کو سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا ،ہائی کمشنر سے سری لنکا میں ایسٹر کے دن دہشت گردانہ واقعات پر اظہار تعزیت و افسوس کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے سری لنکن ہائی کمشن میں مہمانوں کے کتاب میں اظہار تعزیت و ہمدرردانہ تاثرات تحریر کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوام کیطرف سے سری لنکا کے حکومت اور عوام کیساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کرنے آیا ہوں۔
سینیٹر رحمان ملک نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے چرچ و ہوٹلوں میں دھماکوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ و افسوس ہوا ہے اور یہ کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتا ہوں، مشکل گھڑی میں ہم سب پاکستانی سری لنکا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایک دن میں یکے بعد دیگرے اتنے زیادہ دھشتگردانہ حملے ہونا انتہائی تشویشناک ہے، اقوام متحدہ سامنے آئے اور دھشتگردی کیخلاف جنگ میں سری لنکا کی مدد کرے۔