سری لنکا میں سکیورٹی صورتحال کے باعث تمام چرچز بند

سری لنکا کی حکومت نے سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک ملک میں تمام چرچز کو بند اور ان میں سروس کو معطل رکھنے کا حکم دیدیا ۔ چرچز کے پادری اعلی نے کہا ہے کہ انہیں سکیورٹی اداروں نے تمام تر حالات ٹھیک ہونے تک سروس کو معطل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے چرچز بند اور وہاں عبادت کے لئے لوگوں کو جمع کرنے سے گریز کا کہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام چرچز میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔